ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کشمیر میں پانچ چینلز کی نشریات بند کرنے کی کیبل آپریٹرز کو ہدایت

کشمیر میں پانچ چینلز کی نشریات بند کرنے کی کیبل آپریٹرز کو ہدایت

Sat, 03 Sep 2016 00:58:21    S.O. News Service

سرینگر2/ ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کشمیر میں آج حکام نے کیبل ٹی وی آپریٹرز کو پانچ نیوز چینلز نشر نہ کرنے کی ہدایت دی کیونکہ ان کے پروگرام بدامنی کا سامنا کر رہی وادی میں مبینہ طور پر قانون نظام کا مسئلہ پیدا کر رہے تھے اور ملک کی خودمختاری کے خلاف دشمنی کو فروغ دے رہے تھے۔سرینگر کے ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے کیبل ٹی وی آپریٹرز کو جاری ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ سری نگر کے ایس ایس پی نے مطلع کیا ہے کہ سرینگر ضلع میں چل رہے کیبل آپریٹر ایسے مختلف پروگراموں کا نشر کر رہے ہیں جن سے وادی اور خاص طور پر سرینگر میں قانون کا مسئلہ پیدا ہوا ہے کیونکہ یہ کیبل آپریٹر ایسے پروگراموں کو نشر کر رہے ہیں جو نفرت کو بڑھانے کے ساتھ ہی ملک کی خودمختاری کے خلاف دشمنی کو فروغ دیتے ہیں۔حکم کے مطابق کی بی سی، گلستا ں ٹی وی، منصف ٹی وی، جے چینل اور انصاف ٹی وی نے ایسے پروگراموں کی نشریات شروع کر دی ہے جن سے حکومت کے خصوصی حکام کو ذہنی اور جسمانی نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک(ریگولیشن)قانون، 1995لاگو کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے ان چینلز کے پروگراموں کی نشریات بند کرنے کی ہدایت دی۔حکم میں کہا گیا ہے کہ ایسا نہ کرنے پر کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک ریگولیشن قانون، 1995کی دفعات کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔حکم پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کیبل ٹی وی آپریٹرز نے کہا کہ حکومت کو کیبل چینل اور سیٹ لائٹ چینل کے درمیان فرق کو سمجھنا چاہئے۔ایک ٹی وی آپریٹر نے کہا کہ یہ تمام سیٹ لائٹ چینل ہیں جن کی نشریات جموں کشمیر ریاست کے باہر سے کی جا رہی ہے۔کیبل ٹی وی نیٹ ورک قانون ان چینلز پر لاگو نہیں ہوتا۔
 


Share: